محکمہ سپیشلائز ہیلتھ کیئر پنجاب نے مختلف ڈاکٹروں کے تبادلوں و تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

جمعرات 10 مئی 2018 21:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) محکمہ سپیشلائز ہیلتھ کیئر پنجاب نے مختلف ڈاکٹروں کے تبادلوں و تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ڈاکٹر محمد آصف فاروقی کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پنجاب ڈینٹل ہسپتال تعینات کیا گیا ہے اسی طرح ڈاکٹر شوکت علی کو مزنگ ٹیچنگ ہسپتال کے ایم ایس کا اضافی چارج سونپ دیاگیا ہے ،ڈاکٹر علی اکبر کو نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ کا ایم ایس اور ڈاکٹر محمد سلیم کو میڈیکل ڈائریکٹر چلڈرن ہسپتال لاہور تعینات کیاگیا ہے۔