مڈل سیکس کا ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کیلئے ویسٹ انڈین آل رائونڈر ڈیوائن براوو سے معاہدہ

معاہدے کے تحت براوو ایونٹ کے ابتدائی چھ میچز میں کلب کی نمائندگی کریں گے

جمعرات 10 مئی 2018 21:31

مڈل سیکس کا ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کیلئے ویسٹ انڈین آل رائونڈر ڈیوائن براوو ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) انگلش کائونٹی کلب مڈل سیکس نے رواں برس شیڈول وائٹالٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے ویسٹ انڈین آلرائونڈر ڈیوائن براوو کی خدمات حاصل کر لیں، معاہدے کے تحت براوو ایونٹ کے ابتدائی چھ میچز میں کلب کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

مڈل سیکس مینجنگ ڈائریکٹر آف کرکٹ اینگس فراسر نے اپنے بیان میں کہا کہ براوو ورلڈ کلاس آل رائونڈر ہیں ان کی شمولیت سے ہماری بیٹنگ اور بائولنگ مزید مضبوط ہو گئی ہے، امید ہے کہ وہ اپنے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کلب کے ایونٹ میں ریکارڈ کو بہتر بنانے میں کردار ادا کریں گے۔

براوو نے کہا کہ کیریئر کے دوران مجھے قریباً ہر لیگ کھیلنے کا اعزاز ملا جس پر میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں اور اب لندن میں ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے پرجوش ہوں۔۔

متعلقہ عنوان :