نواز شریف بھی ’’فیس بک‘‘ کے دلدادہ نکلے

پیشی کے موقع پر صحافیوں کو اپنے اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو دکھائی

جمعرات 10 مئی 2018 21:44

نواز شریف بھی ’’فیس بک‘‘ کے دلدادہ نکلے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بھی سوشل میڈیا کی سائٹ ’’فیس بک‘‘ کے دلدادہ نکلے، احتساب عدالت میں میں پیشی کے موقع پر صحافیوں کو انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو دکھائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صحافیوں نے کہا کہ آپ کو اب ہمیں ڈھونڈنا پڑے گا تو نواز شریف نے برجستہ کہا کہ میں تو روز یہاں آکے آپ سے ملتا ہوں آپ کے پاس پھرتا ہوں تو میڈیا کے نمائندوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر آپ کو تلاش کریں گے، اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ اطلاعات کی دنیا میں سوشل میڈیا ایک طاقت کی حیثیت رکھتی ہے ۔ خبر فوری آپ کے پاس پہنچ جاتی ہے۔۔