آئندہ ماہ بھی کسانوں کو فصلوں کو پانی کی دستیابی کے متبادل انتظامات کرنے کی ہدایت

جمعرات 10 مئی 2018 22:27

لاہور۔10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) ملک میںخشک سالی میں اضافہ کے امکانات اور محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ ماہ بھی کسانوں کو فصلوں کو پانی کی دستیاب کے متبادل انتظامات کرنے پڑ سکتے ہیں، غیر متوقع موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے دریائوں میں پانی کی مزید کمی کا امکان ہے لہٰذا کسان اپنی فصلوں کو پانی کی مسلسل فراہمی کیلئے مقامی سطح پر محکمہ انہار سے رابطہ کریں تاکہ دستیاب پانی کا بہترین استعمال کیا جاسکے، اس بنا پر کسانوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ فصلوں کو بروقت پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے لائحہ عمل مرتب کریں، اس حوالے سے صوبہ بھر سے ضلعی افسران اور کمشنرز کو بھی آئندہ ماہ پانی کے ذخائر میں کمی کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے ، یہ ضلعی افسران کسانوں کی بروقت رہنمائی کریں، دنیا بھر میں آنے والی موسمیاتی تبدیلیوں سے جنوبی ایشیا کا خطہ بھی متاثر ہوا ہے، پانی کے ذخائر میں غیر معمولی اضافہ کا امکان نہیں ہے ،کاشتکار اس پیشگوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے فصلوں کو پانی کی فراہمی کا انتظام کریں،کاشتکاروں کو چاہئے کہ وہ ڈرپ یا سپرنکلر نظام آبپاشی کو فروغ دیں جس سے نہ صرف پانی کی بچت ہو گی بلکہ فصلوں کو ضرورت کے مطابق پانی بھی دستیاب ہو سکے گا۔

متعلقہ عنوان :