انڈسٹری ماہرین کیلئے کارپوریٹ بریفنگ کا انعقاد

جمعرات 10 مئی 2018 22:35

لاہور۔10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) بہترین کارپوریٹ گورننس کو جاری رکھتے ہوئے فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی جانب سے انڈسٹری ماہرین کیلئے کارپوریٹ بریفنگ کا انعقاد کیا گیا، ایف ایف سی کی کارپوریٹ گورننس، کمپنی کارکردگی اور مینجمنٹ ایکسیلینس کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان سٹاک ایکسچینج کی جانب سے مسلسل سات سال تک ایف ایف سی کو پاکستان کی ٹاپ بہترین 25 کمپنیوں میں اول نمبر کا درجہ دیا گیا، اسی حوالے سے ایف ایف سی کے راولپنڈی میں موجود ہیڈ آفس میں کارپوریٹ بریفنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں کیپٹل مارکیٹ کی نامور شخصیات نے شرکت کی، بریفنگ میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کے چیف مینجر ثاقب علی بھی موجود تھے، کارپوریٹ بریفنگ کا آغاز ایف ایف سی کے کمپنی سیکرٹری بریگیڈئر (ر) اشفاق احمد (ستارہ امتیاز ملٹری) نے کیا اور اس بریفنگ کی اہمیت کے حوالے سے شرکاء کو بتایا، ایف ایف سی کے چیف فنانشل آفیسر منیر ملک نے شرکاء کو ایف ایف سی سال 2017 ء کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا اور شرکاء کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

متعلقہ عنوان :