بلوچستان صوبائی اسمبلی میں بجٹ اجلاس( کل) ہوگا

جمعرات 10 مئی 2018 23:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کل بروز جمعہ 11مئی 2018کو اسپیکر محترمہ راحیلہ حمید خان درانی کی صدارت میں 6بجے شروع ہوگا ،وزیراعلی بلوچستان کی مشیر خزانہ محترمہ ڈاکٹر رقیہ ہاشمی مالی سال2018-19کا بجٹ ایوان میں پیش کریںگی ،اس سے قبل صوبائی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں صوبائی بجٹ کی منظوری دی جائے گی ،محکمہ خزانہ کے مطابق بلوچستان کا صوبائی بجٹ 4سو ارب روپے کا ہوگا جو ٹیکس فری ہوگا،بجٹ میں خاص طورپر تعلیم کیلئے 50ارب روپے ،امن وامان کیلئے 40ارب روپے ،صحت کیلئے 24ارب روپے ،3سو ارب روپے ،غیر ترقیاتی بجٹ کیلئے مختص کئے جائیں گے جبکہ 100ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص کرنے کا امکان ہے ،جبکہ بجٹ کا خسارہ20سی25ارب روپے ہوسکتاہے ،بجٹ میں بیرزگاری کے خاتمے کیلئے بھی خصوصی پیکج دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بھی بڑھائیں جائیں گی ،موجودہ حکومت کا یہ آخری بجٹ ہوگا اس کے بعد 31مئی کو اسمبلیاں اپنی مدت پوری کرنے کے بعد تحلیل ہوجائیں گی۔