پاکستان آرمی کے کوچ جلال حیدر نی قومی آرچڑی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جوائن کر لیا

جمعہ مئی 13:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) پاکستان آرمی کے کوچ جلال حیدر نے گذشتہ روز قومی آرچڑی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جوائن کرلیا۔ پاکستان آرچڑی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد وصال خان نے بتایا کہ پاکستان آرچڑی فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے جس میں گیارہ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں چھ مرد اور پانچ خواتین کھلاڑی شامل ہیں، مرد کھلاڑیوں میں محمد طیب، ادریس مجید، سیف اللہ، محمد ندیم، نعمان ثاقب اور اسامہ مصطفی جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں نبیلہ کوثر، ام زہرہ، سنبل زیبر جبکہ پاکستان اقصی نواز شامل ہیں، ان کھلاڑیوں کو تین کوچز جدید اور اعلی تربیت دے رہے ہیں جن ہیڈ کوچ سرفراز، کوچ عمران خان اور پاکستان آرمی کیا جلال الدین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر ٹرائلز کے ذریعے کیا گیا ہے اور ٹیم کے منتخب کھلاڑی رواں سال اگست میں انڈونیشیا میں کھیلی جانے والی ایشین گیمز میں شرکت کرینگے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آرچڑی کے کوچز کوالیفائیڈ ہیں اور ان کوچز کو مزید تربیت کیلئے بیرون ملک بھیجا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :