کانگو میں ایبولا وائرس سے ایک شخص ہلاک

جمعہ 11 مئی 2018 13:57

کنشاسا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) عوامی جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس کے باعث پہلی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ طبی حکام نے بتایا ہے کہ شک ہے کہ دیگر نو افراد بھی اس موذی وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

وزرات صحت نے اس افریقی ملک کے شمال مغربی علاقوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔ ادھر نائیجیریا کے امیگریشن حکام نے بتایا ہے کہ کانگو سے آنے والی پروازوں کی اسکریننگ شروع کر دی گئی ہے اور لوگوں کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ کانگو کے ہمسایہ ممالک نے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔