قومی اتھلیٹکس مینز اور وومنز ٹیم کے ٹرائلز13 مئی کو جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں ہونگے

جمعہ 11 مئی 2018 14:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین گیمز کے لئے قومی اتھلیٹکس مینز اور وومنز ٹیم کے ٹرائلز13 مئی کو جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں ہونگے۔

(جاری ہے)

پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے بتایا کہ ٹرائلز کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے اور ٹرائلز میں مرد کھلاڑی 9 اور خواتین 6 ایونٹس میں حصہ لیں گے مرد100 میٹر، 200میٹر،400میٹر ، 400 میٹر رکاوٹی ریس، 110 میٹر رکاوٹی، لونگ جمپ، ہائی جمپ، 4 X400 ریلے ریس اور 4X400 ریلے ریس اور خواتین کھلاڑی 100 میٹر، 200 میٹر، 400 میٹر ، 800 میٹر، پائی جمپ اور لونگ جمپ کے ایونٹس میں حصہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :