لبرل ڈیموکریسی کا خاتمہ ہو گیا ہے، ہنگرین وزیراعظم وکٹور اوربان

آزاد جمہوری ماڈل کو اکیسویں صدی کے کرسچن ڈٰیموکریسی ماڈل سے بدل دیا ،مسلسل تیسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کاحلف اٹھا لیا

جمعہ 11 مئی 2018 15:05

بڈاپسٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) ہنگری کے وزیر اعظم وکٹور اوربان نے کہا ہے کہ ’لبرل ڈیموکریسی کا وقت ختم ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق مسلسل تیسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد انہوں نے ممبران پارلیمان سے خطاب میں کہا کہ یورپی یونین کو یورپ کا امریکا بننے کے بھیانک خواب کو ترک کر دینا چاہیے۔ انہوں مزید کہا کہ ہنگری نے آزاد جمہوری ماڈل کو اکیسویں صدی کے کرسچن ڈٰیموکریسی ماڈل سے بدل دیا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کو ہنگری کی ضرورت ہے اور ہنگری کو یورپی یونین کی۔ قوم پرست اوربان مجموعی طور پر چوتھی مرتبہ ملک کے وزیر اعظم بننے میں کامیاب ہوئے ہیں۔