رمضان المبارک میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت

جمعہ 11 مئی 2018 15:28

سرگودھا۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) حکومت نے رمضان المبارک میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے تمام اضلاع کے ایس ایس پی صاحبان کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں تمام اضلاع کے ایس ایس پی صاحبان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں تھانوں کی سطح پر سکیورٹی کے انتظامات کو انتہائی سخت کرنے کے علاوہ گشت کے نظام کو بھی یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :