کینڈا میں قائداعظم کے نام سے منسوب پارک کاافتتاح کل کیا جائے گا

جمعہ 11 مئی 2018 15:28

کینڈا میں قائداعظم کے نام سے منسوب پارک  کاافتتاح  کل کیا جائے گا
اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) کینڈا میں پاکستانی کیمونٹی اور مقامی حکومت کے تعاون سے ایک پارک کو قائداعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جس کا افتتاح کل ہفتہ کو کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کینڈ ا میں پاکستان کے تعینات سفیرطارق عزیز خان مینٹوبہ میں قائداعظم محمد علی جنا ح کے نام سے منسوب پار ک کا افتتاح کریں گے۔یہ پارک جنوبی پوائنٹ میں پاکستانی کیمونٹی کی کوششوں سے آباد ہوا ہے جسے بانی پاکستان کے نام سے منسوب کیا جارہا ہے۔ مینٹوبہ کی حکومت نے بھی ۱سرکاری طور پر پاکستان ہائی کمشنر کو اس معاملے سے آگاہ کردیا ہے،جبکہ اس کا افتتاح 12مئی کو ہوگا جس کی باقاعدہ تقریب مینٹوبہ میں منعقد کی جائے گی۔