جاپانی ادویات ساز کمپنی تاکیدا آئرلینڈ کی کمپنی شائر کو خریدے گی

جمعہ 11 مئی 2018 15:32

جاپانی ادویات ساز کمپنی تاکیدا آئرلینڈ کی کمپنی شائر کو خریدے گی
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) جاپان کی سرکردہ ادویات ساز کمپنی تاکیدا فارماسیوٹیکل نے کاروباری حریف آئرلینڈ کی ایک کمپنی شائر کو 62 ارب ڈالر کے قریب مالیت میں خریدنے پر اتفاق ہو گیا۔

(جاری ہے)

جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق اس سودے کا شمار جاپانی کمپنی کی جانب سے کسی غیر ملکی کمپنی کی خریداری کے بڑے سودوں میں ہو گا۔آئرلینڈ کی کمپنی شائر کو غیرمعمولی بیماریوں کے علاج کی ادویات میں دیگر پر سبقت حاصل ہے۔اس کمپنی کی ادویات 100سے زائد ممالک میں فروخت ہوتی ہیں۔تاکیدا کمپنی کے منتظمین نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سودے کے بعد کمپنی کو نظام انہضام کی بیماریوں کے علاج میں دیگر کمپنیوں کی نسبت مزید مسابقت حاصل ہو جائیگی۔

متعلقہ عنوان :