میڈرڈ اوپن ٹینس، رافیل نڈال اور کیون اینڈرسن مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ مئی 18:01

میڈرڈ اوپن ٹینس، رافیل نڈال اور کیون اینڈرسن مینز سنگلز کوارٹر فائنل ..
میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) سپین کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال اور جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن اپنی پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈرڈ اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں رافیل نڈال نے روایتی کھیل پیش کرتے ہوئے ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی ڈیگو سچوارٹزمین کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ ایک اور میچ میں جنوبی افریکن کھلاڑی کیون اینڈرسن نے ہسپاونوی فلپ کولیشرائیبر کو 6-3 اور 7-6(9-7) سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :