سوئی نادرن گیس کمپنی کی چھاپہ مار ٹیم کی کارروائی ،گیس چوری کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

گیس چور کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز

جمعہ 11 مئی 2018 20:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) سوئی نادرن گیس کمپنی کی ایک چھاپہ مار ٹیم نے سمن آباد کے علاقے میں چھاپہ مار کر گیس چوری کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور گیس چور کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے بتایاگیا ہے کہ چھاپے کے وقت شہزاد خان نامی صارف جس نے چھاپہ مار ٹیم کو اپنا تعارف بطور انسپکٹر کروایا نے براہ است پائپ لائن کنکشن حاصل کر رکھا تھا شہزاد خان کے بارے میں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ سوئی نادرن گیس کمپنی نے گیس بلوں کی عدم ادائیگی پر صارف کا کنکشن منقطع کر رکھا تھا جس کے نتیجے میں صارف شہزاد خان نے وہاں سے گزرنے والی مین پائپ لائن ڈائریکٹ کنکشن لے رکھا تھا اور گیس چوری کر رہا تھا چھاپہ مار پارٹی کو اس دوران مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا تاہم صارف کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :