وائس چانسلرکی زیرصدارت زکریایونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کا اجلاس‘سلیکشن بورڈ کی تمام سفارشات کی منظوری

ہفتہ 12 مئی 2018 00:40

ملتان۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) بہائو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میںسینڈیکیٹ اجلا س پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین کی صدار ت میں ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر محمد عمر چوہدری نے سر انجام دیئے ۔ سینڈیکیٹ اجلاس میں سلیکشن بورڈ کی تمام شفارشات کی منظوری دی گئی ۔سکول ٹیچرز کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر احتشام ، ڈاکٹر سجاد اور ڈاکٹر فضہ کی سروسز کو ٹنیورڈ کر دیا گیا۔انجینئر زاہد اقبال اور منزہ بٹ کی سروسز کو ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق بحالی کے احکاما ت دے دئیے گئے۔ ڈاکٹر سلیم اختر کو بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر ویٹرنری سائینسز ٹنیورڈ کر دیا گیا۔ آفیسر ز کے لیے بھی آف ڈے کی منظور دی گئی۔ فاصلاتی نظام تعلیم میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی پاداش میں ڈاکٹر اسحاق فانی کو برخاست کر تے ہوئے ریکوری کا حکم بھی جاری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :