امریکا و یورپ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ،ایشیا میں کمی

ہفتہ 12 مئی 2018 11:10

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) امریکا و یورپ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ اور ایشیا میں کمی ہوئی۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 1321 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہے۔امریکی سونے کے جون کے لیے سودے 1.60 ڈالر (0.1 فیصد)کم ہوکر 1320.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔

(جاری ہے)

لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد بڑھ کر 1322.90 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے جون کے لیے سودے 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1323.30 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد کم ہوکر 1319.61 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے جون کے لیے سودے 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1320.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔

متعلقہ عنوان :