میانمار میں جھڑپیں، 19 افراد ہلاک

ہفتہ 12 مئی 2018 13:40

ینگون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) میانمار میں سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے مابین جھڑپوں کے نتیجے میں کم ازکم 19 افراد ہلاک ہو گئے ۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابقحکام نے بتایا ہے کہ ہفتہ کو یہ تشدد شان ریاست کے ایک دوردراز کے علاقے میں رونما ہوا۔

(جاری ہے)

فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس لڑائی کی وجہ سے دو درجن کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انسانی حقوق کے کارکنان کے مطابق جب سے عالمی برادری کی توجہ راکھائن بحران پر مرکوز ہوئی ہے، تب سے افواج چین کی سرحد سے متصل شمالی علاقوں میں فعال باغیوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لے آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :