انگلینڈ کو انگلینڈ میں ہرانا آسان نہیں، عمر گل

آئرلینڈ کی کنڈیشنز میں آئرلینڈ کی ٹیم کو فائدہ ملے گا ،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 12 مئی 2018 16:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عمر گل نے کہا ہے کہ انگلش کنڈیشنز میں پاکستان ٹیم کومشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کو انگلینڈ میں ہرانا آسان نہیں ہے تاہم گرین شرٹس کو انگلینڈ کی کنڈیشنز سمجھنے کیلئے اچھا وقت ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ دورہ انگلینڈ میں پاکستان ٹیم کو ہمیشہ مشکل رہتی ہے، آئرلینڈ کی کنڈیشنز میں آئرلینڈ کی ٹیم کو فائدہ ملے گا۔عمر گل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بالنگ لائن اچھی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :