پاکستان میں سفیروں کی جتنی عزت ہے، دوسرے ممالک بھی اتنی ہی عزت دیں، اعزاز چوہدری

سفارتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے میکنزم بنا لیا ہے امید ہے پاک امریکہ معاملات جلد سلجھ جائیں گے ،اعزاز چوہدری

ہفتہ 12 مئی 2018 19:06

پاکستان میں سفیروں کی جتنی عزت ہے، دوسرے ممالک بھی اتنی ہی عزت دیں، ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان معاملات سلجھاؤ کی طرف جائیںگے جبکہ دونوں ممالک کو مسائل کے حل کیلئے کوششیں تیز کرنی چاہئیں اور جس طرح پاکستان میں تعینات سفیروں کی عزت اور قدر ہے دوسرے بھی پاکستان کے سفیروں کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے ہفتہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں تعینات سفیروں کی عزت اور قدر ہے اس لئے دوسرے ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں کے ساتھ بھی اچھا سلوک ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سفارتکاروں کے مسائل حل کرنے کیلئے میکنزم بنا لیا ہے اور امید ہے کہ معاملات جلد سلجھاؤ کی طرف جائیں گے۔امریکی حکومت کی طرف سے پاکستانی سفارتکاروں پر سفری پابندی کے جواب میں پاکستانی حکومت کی طرف سے بھی امریکی سفارتکاروں پر سفری پابندیاں عائد کرنے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کو مسائل کے حل کیلئے کوششیں تیز کرنی چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :