صحبت پور: مچھلی فارم میں نامعلوم افراد نے زہریلی ادویات ڈال دی

زہریلی ادویات کے اثر سے متعدد مچھلیاں تڑپ تڑپ کر مر گئیں

ہفتہ 12 مئی 2018 19:35

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) صحبت پور کے علاقے درگاہ مولوی قادر بخش کے قریب مچھلی کے فارم میں نامعلوم افراد نے مبینہ طور پرزہریلی ادویات ڈال دی متعدد مچھلیاںتڑپ تڑپ کر مر گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات صحبت پور کے علاقے میںغلام محمد گولہ کے مچھلی کے فارموں میںنامعلوم افراد نے مبینہ طور پر زہریلی ادویات ڈال کرمچھلیوںکی نسل کشی کی۔زہریلی ادویات کے اثر سے متعدد مچھلیاں تڑپ تڑپ کر مر گئیں ۔مچھلیوں کے فارم مالکان نے پویس کو اطلاعی رپورٹ درج کروائی جس پرپولیس مزید کاروائی کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :