ملک وال،موٹرسائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق ، ملزمان فرار

ہفتہ 12 مئی 2018 20:47

ملک وال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) موٹرسائیکل سوار دو نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ، ملزمان فرار ہو گئے ، مقتول مقامی ایم این اے کے ڈرائیور کا بھائی تھا، تفصیلات کیمطابق تھانہ گوجرہ کے علاقہ ٹبہ مانک بوسال کا رہائشی قاسم عرف جانی موٹرسائیکل پر کام کیلئے کھیتوں میں جا رہا تھاکہ پیچھے سے موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم دو ملزمان اس کے آگے آئے اور قاسم پر فائرنگ کر دی جس سے قاسم عرف جانی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرارہوگئے ، مقتول مقامی ایم این اے کے ڈرائیور کا بھائی بتایا جاتا ہے ، پولیس تھانہ گوجرہ نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال ملکوال منتقل کر دی۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے ملزمان کا سراغ لگانے کیلئے تفتیش جاری ہے ۔۔