ہری پور ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ڈھینڈہ جدید طبی آلات سے محروم

ڈئیلائسز مشین خراب آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

ہفتہ 12 مئی 2018 22:51

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء)پی ٹی آئی کی حکومت کے صحت کے حوالے سے بڑے بڑے بیانات صرف ہو ا ئی فائر ثابت ہوئے آج بھی ضلع ہری پور کے عوام صحت کی سہولیات سے محروم،ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ڈھینڈہ جدید طبی آلات سے محروم ڈئیلائسز مشین خراب آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا نئی مشینوں کا فنڈ ضلعی حکومت کی طرف سے جاری نہ ہونے کی وجہ سے نئی ڈئیلائسز مشین نہ خریدی جا سکیں پرانی 10میں سے 8خراب ہو گئیں گیارہ لاکھ کی آبادی والے ضلع کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال کی حیثیت صرف بس اسٹینڈ سے زیادہ نہیں 9کروڑ کی لاگت سے زیر تعمیر ٹراما سنٹر بھی تاحال مکمل نہ ہو سکا پی ٹی آئی کی مقامی قیادت آئے روز 29ارب روپے ضلع میں لگانے کے دعوے کرتے ہیں کہاں لگایا گیا عوام پوچھنے کا حق رکھتے ہیں صحت سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں گلیوں نالیوں کی پختگی پر 29ارب لگ گیا جو ضلع ہری پور میں تو نہیں لگا دیکھائی دیتا ضلع ہری پور کے عوام پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ فی الفور DHQہسپتال میں ڈئیلائسز مشین ٹھیک کروائیں اور نئی مشین اور دیگر طبی آلات کے ساتھ عملہ بھی فراہم کرئے ۔