شیخ وومن اسپتال کے گائنی یونٹ ٹو میں ’’ماؤں کے عالمی دن‘‘ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

ہفتہ 12 مئی 2018 23:47

لاڑکانہ ۔ 12مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) شیخ وومن اسپتال کے گائنی یونٹ ٹو میں ’’ماؤں کے عالمی دن‘‘ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا جبکہ مختلف ٹیبلوز پیش کرکے ماؤں کی صحت کے مسائل کے ساتھ ساتھ ان کی اہمیت اور پیار کو بھی اجاگر کیا گیا۔ تقریب میں گائنی یونٹ ٹو کے انچارج اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ مگسی، پروفیسر ڈاکٹر رفیعہ بلوچ، ڈاکٹر فوزیہ کاشف، ڈاکٹر افشان بھٹی، ڈاکٹر حمیدہ شیخ اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید دؤر میں بھی ماؤں کو مطلوبہ صحت اور مقام نہیں مل سکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شیخ زید وومن اسپتال کے تینوں گائنی یونٹس میں گذشتہ سال 18 ہزار ماؤں کی جھولیوں کو آباد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حاملہ خواتین کو اکثر 7 ماہ کے بعد معائنے کے لیے لایا جاتا ہے اور زچگی کے بعد ماں اور بچے کی صحت خراب ہوتی ہے، اس صورتحال میں ورثا کو چاہیے کہ حاملہ خاتون کا ہر مہینے معائنہ کروائیں تاکہ اس سے ماں اور بچے کی صحت بہتر ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :