اقوام کی پرامن بقائے باہمی، جرمن چانسلر کے لیے امن انعام

اتوار 13 مئی 2018 09:50

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) جرمن چانسلر انگیلا میرکل کو اقوام کی پرامن بقائے باہمی اور امن کے فروغ کے لیے ان کی خدمات کے عوض فرانسس آف اسیسی سے منسوب ’مشعلِ امن‘ نامی اہم انعام دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ انعام ہفتہ بارہ مئی کو اٹلی میں وصول کیا۔

(جاری ہے)

میرکل نے مختلف اقوام اور نسلی گروپوں کے مابین مفاہمت اور خاص طور پر یورپی سطح پر پرامن بقائے باہمی کے لیے غیر معمولی خدمات انجام دی ہیں۔

یہ انعام کلیسائے روم کے فرانسسکن راہبوں کی تنظیم کی طرف سے فرانسس آف اسیسی کی یاد میں دیا جاتا ہے۔ وفاقی جرمن حکومت کے ترجمان اشٹیفان زائبرٹ نے اس موقع پر ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انگیلا میرکل کے ان الفاظ کا حوالہ دیا، ’’یہ ایک معتبر امن انعام ہے، جو میرے لیے بڑی عزت کی بات بھی ہے اور بہت زیادہ اہمیت کا حامل بھی۔

متعلقہ عنوان :