سعودی عرب، خواتین ڈرائیورز کے لئے ہائی وے پرنئے ٹریفک ہدایتی بورڈ نصب

اتوار 13 مئی 2018 09:50

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) سعودی ہائی وے پولیس نے مختلف شاہراہوں پر نئے ٹریفک ہدایت بورڈ نصب کردے۔ سعودی اخبار کے مطابق سعودی ہائی وے پولیس نے مختلف شاہراہوں پر نئے ٹریفک ہدایتی بورڈ نصب کئے ہیں جن میں پہلی مرتبہ خواتین ڈرائیوروں کو مخاطب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا میں نئے بورڈ کی تصاویر وائرل ہوگئی ہیں۔ نئے بورڈ میں ’’اخی السائق، اختی السائقہ‘‘ (ڈرائیور بھائیوں او رڈرائیور بہنوں) لکھا گیا ہے۔