چین اور ارجنٹائن کے صدور کے مابین باہمی پیغامات کا تبادلہ

اتوار 13 مئی 2018 10:10

بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) چین کے صدر شی جن پنگ اور ارجنٹائن کے صدر موریسیو ماکری نے باہمی پیغامات کا تبادلہ کیا۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق پیغامات میں دو طرفہ تعلقات ، جی ٹونٹی گروپ کی کانفرنس اور ارجنٹائن کی موجودہ اقتصادی و مالیاتی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی صدر نے اپنے پیغام میں باہمی تعلقات کو نئی بلندی تک پہنچانے کی امید کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بیرونی وجوہات کی بنا پر ارجنٹائن سمیت نئی ابھرتی ہوئی معیشتوں کو نئے نئے چیلنجز کا سامنا درپیش ہے۔ چین ارجنٹائن کی جانب سے ملکی امن و استحکام اور ترقی کے لئے کی گئی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور ارجنٹائن کو ممکنہ امداد کی فراہمی پر تیار ہے۔چین ارجنٹائن کی طویل المدتی ترقی کے حوالے سے پرامید ہے۔ادھر ارجنٹائن کے صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ارجنٹائن چینی قیادت کے پیش کردہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئٹیو کی حمایت کرتا ہے اور چین کے ساتھ ہمہ گیر تعاون کا خواہاں ہے۔

متعلقہ عنوان :