چینی صدرکی زیرصدارت اہم پالیسی ساز اجلاس کا انعقاد

اتوار 13 مئی 2018 10:10

بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) چینی صدرشی جن پنگ کی زیرصدارت اہم پالیسی ساز اجلاس منعقد ہوا۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ، چین کے صدر اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی جامع گہری اصلاحات کمیٹی کے چیئر مین شی جن پنگ نے مذکورہ کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی صدارت کی اور اہم خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں علاقائی اداروں کی اصلاحات سے متعلق درپیش مسائل کے حوالے سے رہنما رائے، مرکزی کاروباری اداروں کے رہنماوں کے انتظامی ضوابط اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کی ورکنگ رپورٹ میں اصلاحات سے متعلق اہم اقدامات پر عملدرآمد کی دو ہزار اٹھارہ تا دو ہزار بائیس منصوبہ بندی کی منظوری دی گئی۔اس کے ساتھ ساتھ اجلاس میں چینی کمیونسٹ پارٹی اور قومی اداروں کی اصلاحات پر گہرائی تک عملدرآمد کی پیش رفت کے حوالے سے رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :