پولینڈ میں عدلیہ کی آزادی،آئین کی بالادستی کے لیے ہزاروں افرادکامارچ

آزادی کا مارچ نامی ریلی میں شرکاء نے پولینڈ اور یورپی یونین کے پرچم اٹھا رکھے تھے،عدلیہ اورآئین کے حق میں نعرے

اتوار 13 مئی 2018 12:40

وارسا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) پولینڈ کے دارالحکومت میں ہزاروں افراد نے موجودہ عوامیت پسند حکومت کے اقدامات کو جمہوری اقدار کے منافی قرار دیتے ہوئے عدلیہ کی آزادی اور آئین کی بالادستی کے حق میں احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وارسا میں آزادی کا مارچ نامی اس ریلی میں شریک افراد نے پولینڈ اور یورپی یونین کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔

انہوں نے آئین اور عدلیہ کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ اس احتجاج کا اہتمام دو یورپ نواز اعتدال پسند جماعتوں نے کیا تھا۔ ان جماعتوں کے رہنماں نے اپنی تقاریر میں دائیں بازو کی حکمران جماعت لا اینڈ جسٹس پارٹی کی جانب سے عدلیہ کے نظام میں ازسرنو تبدیلیاں لاتے ہوئے اعلی عدالتوں کے اختیارات میں بے پناہ اضافہ کیے جانے پر کڑی تنقید کی۔

متعلقہ عنوان :