میانمار فورسز اور باغیوں کے مابین جھڑپوں کے نتیجے میں 19افراد ہلاک

تشدد شان ریاست کے ایک دوردراز کے علاقے میں رونما ہوا،دودرجن سے زائد افرادزخمی بھی ہوئے،فوجی ذرائع

اتوار 13 مئی 2018 13:10

ینگون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) میانمار میں سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے مابین جھڑپوں کے نتیجے میں 19افراد ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

لڑائی کی وجہ سے دو درجن کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ یہ تشدد شان ریاست کے ایک دوردراز کے علاقے میں رونما ہوا۔ فوجی ذرائع نے بتایا کہ اس لڑائی کی وجہ سے دو درجن کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے ۔ انسانی حقوق کے کارکنان کے مطابق جب سے عالمی برادری کی توجہ راکھین بحران پر مرکوز ہوئی ہے، تب سے ملکی افواج چین کی سرحد سے متصل شمالی علاقوں میں فعال باغیوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لے آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :