چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق اور قائد حزب اختلاف شیری رحمان کا وادی نیلم میں پل ٹوٹنے کے نتیجے میں ہونے والے حادثے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

اتوار 13 مئی 2018 14:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے وادی نیلم میں پل ٹوٹنے کے نتیجے میں ہونے والے حادثے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کومحمدصادق سنجرانی نے حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے انتظامہ اور حکومت کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق اور قائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمان نے بھی وادی نیلم حادثے پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق ہونیوالے افراد سے دلی تعزیت کی ہے۔راجہ محمد ظفرالحق نے حکومت اور مقامی انتظامیہ کو حادثہ کے شکار ہونے والوں کے لواحقین سے ہر ممکن تعاون کی بھی ہدایت کی ہے۔