ہائی بلڈ پریشر کا عالمی دن جمعرات کو منایاجائے گا

اتوار 13 مئی 2018 14:20

لاہور۔13 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) بلند فشار خون (ہائی بلڈ پریشر /ہائپرٹینشن) کا عالمی دن 17 مئی (جمعرات کو ) منایا جائے گا۔اس دن کے حوالے سے خصوصی واکس ، سیمینارز ، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے ماہرین طب خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

مذکورہ دن منانے کا مقصد عوام کو ہائی بلڈ پریشر کی وجوہات ، علامات ، بروقت تشخیص، علاج اور حفاظتی و تدارکی اقدامات سے آگاہ کرنا ہے۔ ماہرین طب کے مطا بق وزن اور بلڈ پریشر کا دل کی بیماریوں سے انتہائی گہرا تعلق ہے اور دل کے امراض میں مبتلا زیادہ تر مریض اضافی وزن اور ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہوتے ہیں لہٰذا دل کے امراض کو کم سے کم کرنے کیلئے موٹاپا اور بلڈ پریشر پر کنٹرول اشد ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :