ساہیوال‘ ٹریفک حادثات میں دو دوست اور ایک بیو پاری سمیت تین جاں بحق اور چار شدید زخمی

اتوار 13 مئی 2018 15:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) یہاں نواح میں ٹریفک حادثات میں دو دوست اور ایک بیو پاری سمیت تین جاں بحق اور چار شدید زخمی ۔نور شاہ گیمبر روڈ پر چک 54۔

(جاری ہے)

فور آر کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل خراب ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے کے نتیجہ میں دو دوست منیب محمد 40سالہ اور شفیق احمد 39سالہ جاں بحق ہو گئے س۔یوسف والہ نور شاہ روڈ پر چک 79/5Rکے قریب دو مو ٹر سائیکلوں کی ٹکر میں ایک بیو پاری شمشاد احمد 45سالہ جاں بحق اور چار شدید زخمی ہو گئے ۔زخمیوں میں لال اور سعد اقبال کی حالت ناز ک ہے ۔زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا گیا ہے ۔پولیس نے مو قع پر پہنچ کر حادثات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :