بھارت،27 ہزار طلباپنجابی مضمون میں فیل

اتوار 13 مئی 2018 18:20

چندی گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) بھارتی پنجاب اسکول ایجوکیشن بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات میں 27ہزار سے زیادہ طلبادسویں کلاس کے پنجابی زبان کے امتحان میں فیل ہوگئے۔

(جاری ہے)

نتائج کے اعلان سے چند دن قبل ہی پنجاب یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے الزام لگایا تھا کہ حکام اپنے فرائض درست طریقے سے انجام نہیں دے رہے۔ پنجابی زبان کے فروغ کیلئے جو فنڈ مختص کیا گیا ہے وہ بھی کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مادری زبان کو کسی قسم کی سہولت نہیں دی جارہی جبکہ چین ، جاپان اور جرمنی میں مادری زبان میں تعلیم دی جاتی ہے۔