اعزاز احمد چوہدری نے پاکستانی سفارت خانے میں ری ماڈلڈ قونصلر ونگ کا افتتاح کر دیا

اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی شہریوں کو سہولیات میں مزید بہتری لانے کا عہد کیا تھا، اعزاز احمد چوہدری

اتوار 13 مئی 2018 18:20

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے امریکا میں مقیم پاکستانی برادری اور پاکستان کے دورے کے خواہشمند شہریوں کو سہولیات میں مزید بہتری لانے کیلئے سفارت خانے میں ری ماڈلڈ قونصلر ونگ کا افتتاح کر تے ہوئے کہا کہ اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی پاکستانی برادری اور پاکستان کا دورے کے خواہشمند شہریوں کو سہولیات میں مزید بہتری لانے کا عہد کیا تھا۔

(جاری ہے)

اتوار کو امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے امریکا میں مقیم پاکستانی برادری اور پاکستان کے دورے کے خواہشمند شہریوں کو سہولیات میں مزید بہتری لانے کیلئے سفارت خانے میں ری ماڈلڈ قونصلر ونگ کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی اورمیڈیاکے نمائندے بھی موجود تھے۔ اعزاز چوہدری نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی انہوں نے پاکستانی برادری اور پاکستان کا دورے کے خواہشمند شہریوں کو سہولیات میں مزید بہتری لانے کا عہد کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :