پیٹرا کویٹووا تین مرتبہ میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز ٹائٹل جیتنے والی دنیا کی پہلی کھلاڑی بن گئیں

اتوار 13 مئی 2018 18:20

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) جمہوریہ چیک کی سٹار کھلاڑی پیٹرا کویٹووا نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگل ٹائٹل اپنے نام کر لیا، وہ تین مرتبہ میڈرڈ اوپن کا ٹائٹل جیتنے والی دنیا کی پہلی کھلاڑی بن گئی ہیں، انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں کی کی برٹنز کو شکست دے کر کیریئر کا 24واں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتا۔

(جاری ہے)

میڈرڈ اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز فائنل میں پیٹرا کویٹووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کی کی برٹنز کو سخت مقابلے کے بعد 7-6، (8-6)، 4-6 اور 6-3 سے زیر کر کے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

کویٹووا نے تیسری بار میڈرڈ اوپن کا ٹائٹل جیت کر نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا ہے، کویٹووا نے اس سے قبل 2011 اور 2015 میں ٹائٹل جیتنے کا اعزاز پایا تھا۔

متعلقہ عنوان :