100اور1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہوگی

اتوار 13 مئی 2018 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) قومی بچت انعامی سکیم کے تحت 100اور1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو منعقد ہو گی بتایاگیاہے کہ 100روپے کے سٹوڈنٹس بانڈز کا پہلا انعام 7لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 2لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 1ہزار روپے کے 1199انعامات جبکہ 1500روپے مالیت کا پہلا انعام 30لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 10لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 18500کے 1696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوںگے۔

متعلقہ عنوان :