میانمار صبر وتحمل سے کام لے، چین

اتوار 13 مئی 2018 18:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) چین نے میانمار میں سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے مابین ہونے والی تازہ جھڑپوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے میانمار کے حکام پر زور دیا ہے کہ حکومت کو یہ کارروائی روک دینا چاہیے۔

(جاری ہے)

ہفتے کے بھڑکنے والی ان شدید جھڑپوں کی وجہ سے انیس افراد ہلاک بھی ہوئے، جن میں سے زیادہ تر شہری تھے۔ بیجنگ کا کہنا ہے کہ اس تنازعے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جانا چاہیے۔ چین کی سرحد سے متصل میانمار کے شمالی علاقوں میں نسلی بنیادوں پر کئی باغی گروہ فعال ہیں، جو پرتشدد کارروائیاں بھی کرتے رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :