پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 17مئی سے شروع ہونگی

اتوار 13 مئی 2018 18:50

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 17مئی سے شروع ہونگی۔ رمضان المبارک کی وجہ سے اس دفعہ گرمیوں کی چھٹیاں جلد کی جا رہی ہیں یہ چھٹیاں14اگست تک ہونگی۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم پنجاب نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔پنجاب حکومت کے مطابق یہ نوٹیفکیشن تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں پر بھی لاگو ہوگا جبکہ معلوم ہوا ہے کہ کئی پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں سالانہ امتحانات کا سلسلہ جاری ہے۔