شرعی عدالت آج سود کیخلاف مقدمہ سنے گی

لارجربنچ سماعت کریگا اپریل میں 37کیس نمٹ گئے،539زیرالتوا

اتوار 13 مئی 2018 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) شرعی عدالت آج پیر کو سود کے خاتمے کیلئے دائر مقدمات کی سماعت کرے گی چیف جسٹس شیخ نجم الحسن کی سربراہی میں جسٹس فدامحمد خان جسٹس محمود مقبول باجوہ جسٹس محمد فاروق شاہ اور جسٹس شوکت علی رخشانی پر مشتمل پانچ رکنی لارجر بینچ سماعت کریگا،وفاقی شرعی عدالت نے گزشتہ ماہ اپریل میں 37مقدمات نمٹائے جس کے بعد زیرالتوا مقدمات کی تعداد 576میں سے کم ہوکر539 رہ گئی ہے عدالت کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق یکم اپریل کو شرعی عدالت میں551 مقدمات زیر سماعت تھے جبکہ پورے ماہ میں25نئے مقدمات دائر ہوئے اس طرح مجموعی تعداد576 ہوگی جن میں سی37 مقدمات نمٹادیئے گئے

متعلقہ عنوان :