امباتی رائیڈو رواں آئی پی ایل میں سنچری بنانے والے چوتھے کھلاڑی بن گئے

اتوار 13 مئی 2018 20:31

پونے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) چنائی سپر کنگز کے اوپننگ بیٹسمین امباتی رائیڈو نے سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف شاندار سنچری داغ دی، وہ رواں آئی پی ایل میں سنچری بنانے والے چوتھے کھلاڑی بن گئے، رائیڈو نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، اس سے قبل کرس گیل، شین واٹسن اور ریشبھ پانٹ بھی رواں ایونٹ میں سنچریاں بنا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :