’’رمضان فیسٹیول‘‘کے سلسلے میں نیشنل پر یس کلب کی منتخب کابینہ ’’گورننگ باڈی کا اجلاس

اتوار 13 مئی 2018 21:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) نیشنل پر یس کلب کی منتخب کابینہ ’’گورننگ باڈی کا اجلاس‘‘ منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں گورننگ باڈی ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس ون پوائنٹ ایجنڈا’’رمضان فیسٹول‘‘کے تحت بلایا گیا تھا۔رمضان المبارک میں صحافیوں اور ان کی اہل خانہ کے لئے مختلف تقریبا ت کے سلسلے میں فنڈ ز جمع کرنے کے حوالے سے گورننگ باڈی ممبر ان کی سربراہی میں سات مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں گورننگ باڈی کے اجلاس میں مختلف موضوعات زیر بحث لائی گئی، جن میں رمضان فیسٹول کیلئے فنڈز جمع کرنے اور تیاریوں کے سلسلے میں کمیٹیوں کی منظور ی دے دی گئیں۔اجلاس میں گورننگ باڈی کے ممبر سردار حمید کے والد کی انتقال پر اظہار تعزیت اور اجتماعی دعا کی گئیں۔گورننگ باڈی میں شامل دو نئے ممبران جاوید الرحمن اور سہیل شہزاد کو مبارک بادبھی دیدی گئی۔میٹنگ کے دوران اہم فیصلے کئے گئے جن میں پر یس کلب کے باہر وال بورڈ اشتہارات کیلئے کرائے پر منظور ی سمیت پر یس کلب کے اند رترقیاتی کاموں کے علاوہ نئی تعمیرات کرانے کی بھی منظوری دیدی گئی۔پریس کلب کے اند ر لا ء ، جسٹس، لیگل ایڈ کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی۔

متعلقہ عنوان :