ڈیر ہ اسماعیل خان، چودھوان پولیس کی کارروائی لاکھوں مالیت کی چرس برآمد ، ملزم گرفتار

اتوار 13 مئی 2018 21:20

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) چودھوان پولیس نے چودھوان میں کارروائی کے دوران منشیات فروش سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ،ملزم گرفتار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او چودھوان سید مرجان خان نے پولیس نفری کے ہمراہ چودھوان میں کاروائی کے دوران رمضان ولد عمر خان استرانہ سکنہ فتح علی سے 1120گرام چرس برآمد کر لی ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :