پلوامہ کے مکینوں کا بھارتی فورسز کے ہاتھوں تباہ ہونے والے مکانوں کی تعمیر نو کیلئے سات لاکھ روپے کا عطیہ

پیر 14 مئی 2018 11:30

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیرکے ضلع پلوامہ کے عوام نے ہفتہ کے رو ز بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں واگم گائوں میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران تباہ کئے گئے دو مکانوں کی دوبارہ تعمیر کیلئے سات لاکھ روپے کا عطیہ دیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجی کارروائی کے دوران دو بھائیوں بشیر احمد بٹ اور محمد یوسف بٹ کے مکان تباہ ہو گئے تھے ۔

(جاری ہے)

تلاشی اور محاصرے کی کارروائی ختم ہونے کے فورابعد نوجوانوںنے گائوں کے تمام لوگوں سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کی اپیل کی ۔ گائوں کے ایک رہائشی ایاز احمدنے مقامی میڈیا کو بتایا کہ پہلے روز متاثرین کی مدد کیلئے سات لاکھ روپے اکٹھے ہوئے ہیںجن میں سے پلوامہ بار ایسوسی ایشن نے ایک لاکھ روپے کا عطیہ دیا ہے ۔ نوجوانوں نے کہاکہ وہ متاثرین کی مدد کیلئے مسلسل فنڈز جمع کرتے رہیں گے ۔KMS-02/Y

متعلقہ عنوان :