قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تربیتی مشق کا انعقاد

پیر 14 مئی 2018 11:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) پختونخوا رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پی آر ایس پی کے پراجیکٹ منیجر سلمان فاروق خٹک نے میڈیا کو بتایاکہ یو ایس ایڈ سمال گرانٹس ایمبیسیڈرز فنڈکے تعاون سے شبی خیل چارسدہ میں تربیتی مشق کا انعقاد کیا گیا جس میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے مقامی لوگوں کو قدرتی آفات کے دوران اپنی حفاظت اوربچائوکے طریقے سکھائے اوربتایا کہ کہ آفات کے دوران خواتین ، بچوں، بوڑھوں اور مریضوں کی کس طرح مددکرنی ہے تاکہ مقامی سطح پر آفات کے نقصانا ت کو کم کرنے کیلئے لائحہ عمل بنایاجاسکے۔

سلمان فاروق خٹک نے کہاکہ پی آر ایس پی چارسدہ میں سیلاب اور زلزلہ سمیت دیگر قدرتی آفات کے نقصانات کو کم کرنے کیلئے مقامی آباد ی کی استعداد کار بڑھانے پر کام کررہی ہے ، ریسکیو کے تربیت یافتہ اہلکاروں نے عوام کو قدرتی آفات سے نمٹنے کی مشق بھی کرائی تاکہ آفات سے بہتر اور موثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔