رمضان المبارک کی آمد، تسبیح، ٹوپیوں، مسواک، خوشبویات کی فروخت میں اضافہ، مساجد کے باہر خصوصی سٹال لگ گئے

پیر 14 مئی 2018 12:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) وفاقی دارالحکومت میںماہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی تسبیح، ٹوپیوں، مسواک، خوشبوئوں، سرمہ جات اور دیگرر اشیاء کی فروخت میں اضافہ، مساجد کے باہر خصوصی سٹال لگ گئے، ان سٹالوں پر ٹوپی، تسبیح اور دیگر اشیاء کے علاوہ اسلامی کتب، دعائوں کی کتب اور قرآن و احادیث کے نسخہ جات بھی ہدیہ فروخت کیلئے دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

نماز کی ادائیگی کے بعد ان سٹالوں پر بڑی تعداد میں نمازی جمع ہو جاتے ہیں اور اپنی پسند اور ضرورت کی اشیاء خریدتے ہیں تا کہ ماہ رمضان اقدس کے فضائل و برکات سمیٹنے کے لئے خشوع و خضوع کا اہتمام کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :