اسماعیل ہنیہ کی قیادت میں حماس کے وفد کی مصر کی دعوت پر قاہرہ آمد

وفدمصری انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر سے ملاقات اورغزہ پٹی کی سرحد پر احتجاجی مظاہروں کو زیر بحث لائے گا

پیر 14 مئی 2018 13:19

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) حماس تنظیم کا ایک وفد تنظیم کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی قیادت میں قاہرہ روانہ ہو گیا جہاں وہ مصری انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر سے ملاقات کرنے کے علاوہ غزہ پٹی کی سرحد پر واپسی کی ریلی کے نام سے ہونے والے احتجاجی مظاہروں کو بھی زیر بحث لائے گا۔

(جاری ہے)

اسماعیل ہنیہ نے حماس کے دو رہ نماؤں خلیل الحیہ اور روحی مشتہی کے ساتھ صبح سویرے رفح کی سرحدی گزر گاہ کے ذریعے کوچ کیا۔

حماس تنظیم کے ترجمان فوزی برہوم کے مطابق اسماعیل ہنیہ کا یہ دورہ مصری حکومت کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔ اس دوران ہنیہ مصری ذمّے داران کے ساتھ فلسطینی اور علاقائی منظر نامے میں تازہ ترین پیش رفت پر بات چیت کریں گے۔ذرائع کے مطابق اسماعیل ہنیہ قائم مقام انٹیلی جنس ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل عباس کامل سے ملاقات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :