ہڑتال کی کال پر کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن دو حصوں میں بٹ گئی

پیر 14 مئی 2018 14:01

مانسہرہ۔ 15 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) صوبائی حکومت نے مانسہرہ میں کیمسٹوں کی طرف سے دی گئی ہڑتال کی کال مسترد کر دی، ہڑتال کرنے والوں کے لائسنس منسوخ کئے جائیں گے، ایسوسی ایشن دو حصوں میں بٹ گئی، ہڑتال ہونے سے قبل ہی ہڑتال ناکام ہو گئی، بعض کیمسٹوں نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن نے حکومت کی طرف سے عوامی مفاد میں کی گئی قانون سازی اصلاحات اور لوٹ مار کے بازار کو بند کرنے کے خلاف ہڑتال کی کال دی تھی جو گذشتہ روز سے ہونا تھی تاہم حکومت نے مطالبات مسترد کر دیئے، عوام نے بھی ہڑتال کو بلاجواز قرار دیدیا۔

ادھر کیمسٹ بھی دو حصوں میں بٹ گئی۔ بعض نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے جبکہ صوبائی حکومت نے ہڑتال کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کے ساتھ ان کے لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔