دوران پرواز طیارے کی کھڑکی ٹوٹ گئی

پیر 14 مئی 2018 15:40

دوران پرواز طیارے کی کھڑکی ٹوٹ گئی
بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) چین میں ایک مسافر طیارے نے دوران پرواز کاک پٹ کی کھڑکی ٹوٹ جانے کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی تاہم اس میں سوار 119 مسافر محفوظ رہے البتہ کو پائلٹ اور فلائٹ اٹینڈینٹ معمولی زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسافر طیارہ چین کے جنوب مغربی شہر چانگ چنگ سے تبت کے شہر لہاسا جا رہا تھا ۔ کاک پٹ کی کھڑکی ٹوٹ جانے کے بعد طیارے کو ہنگامی طور پر سیچوان صوبہ کے شہر چینگڈو میں اتار لیا گیا۔حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :