ترک صدر آج ملکہ برطانیہ اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے

پیر 14 مئی 2018 16:10

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) ترک صدر رجب طیب اردوآن نے اپنے تین روزہ دورہ برطانیہ کے آغاز پر لندن پہنچنے کے بعد کہا کہ برطانیہ ترکی کا اتحادی اور اسٹریٹیجک پارٹنرہونے کے ساتھ ساتھ اصل دوست بھی ہے۔۔

(جاری ہے)

غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق ترک رہنما (آج) منگل کو ملکہ الزبتھ اور وزیر اعظم تھریسا مے سے ملاقاتیں کریں گے۔ترک برطانوی تعلقات سے متعلق ایک فورم سے خطاب میں رجب اردوآن نے کہا کہ جولائی 2016ئ میں ناکام فوجی بغاوت کی مذمت سب سے پہلے برطانیہ نے کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ترکی میں ریفرنڈم کے ذریعے صدارتی نظام اور برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے فیصلے کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہوئے۔